متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے

0

پاک یواے ای تعلقات کومزید بلند بنانے اور نئی بلندیوں تک لےجانے کےلیے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان آج پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ اسلام آباد کو خوبصورتی سےسجادیا گیا ۔۔ آج وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل ہے۔ معزز مہمان کی آمد پرپاک فضائیہ کے جنگی طیارے فضاؤں میں سلامی پیش کرکےحفاظتی حصار فراہم کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ دیرنہ دوست کے استقبال کےلیے اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اورعماتوں پر پاک یواے ای پرچموں اورقائدین کی تصاویر کی بہار ہے۔ راستوں کی خصوصی تزئین و آرائش، برقی قمقموں سے چراغاں کردیا گیا۔

صدر یو اے ای بننے کے بعد شیخ محمد بن زید کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ جس میں وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ پہنچ رہا ہے۔ معزز مہمان کا طیارہ پاکستانی فضاؤں میں داخل ہونے پر پاک فضائیہ کے شاہین ، لڑاکا جہازوں سے سلامی دے کرحفاظتی حصار میں لیں گے۔

یو اے ای قیادت کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ علاقائی اور عالمی امور پر  تبادلہ خیال کے ساتھ دوطرفہ مجموعی تعلقات کا کثیر الجہتی جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری اور خلیج میں اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے پر بات ہوگی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ ترین قیادت کا دورہ پاکستان دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ جس میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام میں تعاون کے فروغ کے نئے مواقع بھی تلاش کئے جائیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.