باکسنگ ڈے ٹیسٹ: پہلے ہی دن بالرز کا راج، دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز اختتام پذیر

0

میلبورن — انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن مکمل طور پر بالرز کا غلبہ رہا، جہاں حیران کن طور پر دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز پہلے ہی دن ختم ہو گئیں۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں محض 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس کے نتیجے میں آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 42 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم بھی پہلی اننگز میں 152 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹونگ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار رکھا۔

میچ کے پہلے دن میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں 93,442 شائقین کی موجودگی ریکارڈ کی گئی، جو ایم سی جی میں کسی بھی کرکٹ میچ کی اب تک کی سب سے بڑی حاضری ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.