ٹرمپ نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی فوری پیروی نہیں کریں گے بلکہ اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔
نیو یارک پوسٹ کے ساتھ گفتگو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ صومالی لینڈ کو تسلیم کریں گے تو انہوں نے ابتدا میں کہا کہ وہ اس پر کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے، تاہم بعد میں بات کو نرم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ زیر مطالعہ ہے۔
ٹرمپ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آیا کوئی واقعی جانتا ہے کہ صومالی لینڈ کیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر صومالی لینڈ امریکہ کو فوجی بندرگاہ کی میزبانی کی پیشکش کرے تو وہ اسے کیسے دیکھتے ہیں تو انہوں نے مختصر جواب دیا کہ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ متعدد امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور وہ ایسے فیصلے کرتے ہیں جو ان کے بقول عموماً درست ثابت ہوتے ہیں۔