برازیل کی پہلی مس یونیورس آئیدا ماریا وارگاس انتقال کر گئیں

برازیل کی پہلی مس یونیورس آئیدا ماریا وارگاس انتقال کر گئیں

برازیلیا — برازیل کی پہلی مس یونیورس اور عالمی شہرت یافتہ شخصیت آئیدا ماریا وارگاس انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ کئی روز سے ایک مقامی اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج تھیں، تاہم ان کی وفات کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

آئیدا ماریا وارگاس کی بیٹی فرننڈا وارگاس اور اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

آئیدا ماریا وارگاس نے 1963 میں میامی بیچ، امریکا میں منعقدہ عالمی مقابلۂ حسن میں برازیل کے لیے پہلی بار مس یونیورس کا اعزاز حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ نہ صرف برازیل بلکہ لاطینی امریکا میں خواتین کے لیے ایک علامت بن کر ابھریں۔

محض 17 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی آئیدا ماریا وارگاس نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کاروباری دنیا، آرٹ کیوریٹر اور ٹیلی ویژن میزبان کے طور پر بھی نمایاں خدمات انجام دیں اور مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

مس یونیورس آرگنائزیشن نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ آئیدا ماریا وارگاس کی شخصیت، وقار اور پیشہ ورانہ خدمات عالمی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور وہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک مستقل حوالہ رہیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے