پشاور کور نے 50ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

0

راولپنڈی — پشاور کور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 اپنے نام کر لی، جبکہ گوجرانوالہ کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب جناح پولو فیلڈز میں منعقد ہوئی، جس میں چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جناح پولو فیلڈز آمد پر کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور شائقینِ کھیل کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ چیمپئن شپ پاک فوج کی کھیلوں سے وابستہ روایات، پیشہ ورانہ مہارت اور نظم و ضبط کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 8 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں پشاور کور نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جیتنے والی اور حصہ لینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.