دنیا میں سال 2026 کا آغاز، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شاندار جشن

0

آکلینڈ — دنیا بھر میں نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے اور سال 2026 کو سب سے پہلے نیوزی لینڈ اور اس کے بعد آسٹریلیا کے باشندوں نے خوش آمدید کہا۔

سال 2025 اچھی اور تلخ یادوں کے ساتھ رخصت ہو گیا، جبکہ دنیا نئی امنگوں، امیدوں اور توقعات کے ساتھ 2026 میں داخل ہو رہی ہے۔ نئے سال کا عالمی سفر حسبِ روایت سب سے پہلے نیوزی لینڈ سے شروع ہوا، جہاں رات 12 بجتے ہی جشن کا آغاز ہو گیا۔

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ میں شاندار آتش بازی کی گئی، جبکہ شہر کا معروف اسکائی ٹاور رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور آسمان روشنیوں سے بھر گیا۔

اس کے تقریباً نصف گھنٹے بعد آسٹریلیا میں بھی نئے سال کی آمد کا جشن شروع ہوا۔ سڈنی ہاربر برج اور اوپیرا ہاؤس کے اطراف شاندار روشنیوں اور آتش بازی نے 2026 کی آمد کو یادگار بنا دیا۔

نئے سال کے استقبال کے لیے دنیا بھر میں شہری بڑی تعداد میں عوامی مقامات، اسکوائرز اور ساحلی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں، جہاں تقریبات، موسیقی اور آتش بازی کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ٹائم زون کے مطابق نیا سال نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی ممالک میں داخل ہو گا اور تقریباً ساڑھے سات گھنٹے بعد پاکستان میں سال 2026 کا آغاز ہو گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.