سال 2025: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کارکردگی مایوس کن رہی، صرف ایک میچ جیتا

0

لاہور۔ :
سال 2025 کے دوران پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ون ڈے فارمیٹ میں کارکردگی مجموعی طور پر مایوس کن رہی۔ قومی ویمن ٹیم نے سال بھر میں مجموعی طور پر 10 ون ڈے میچز کھیلے، جن میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، 6 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 3 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

ان 10 ون ڈے میچز میں آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے 7 میچز بھی شامل تھے، تاہم پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کو چار میچز میں شکست ہوئی، جبکہ تین میچز بارش یا دیگر وجوہات کے باعث بے نتیجہ رہے۔

سال کے دوران پاکستان ویمن ٹیم نے اپنی سرزمین پر جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلی، جس میں پاکستان کو ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔
سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 25 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ماہرین کے مطابق سال 2025 میں پاکستان ویمن ٹیم کی ون ڈے کارکردگی نے ٹیم کمبی نیشن، بیٹنگ تسلسل اور میچ فِنشنگ کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کیے ہیں، جن پر آئندہ سیزن اور بین الاقوامی ایونٹس سے قبل توجہ دینا ناگزیر ہو گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.