گیبون کے صدر بریس اولیگی نگویما نے 31 رکنی نئی کابینہ تشکیل دے دی

0

لیبریویل — گیبون کے صدر بریس کلوتائر اولیگی نگویما نے 31 رکنی نئی کابینہ کی تشکیل کا اعلان کر دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ کابینہ قانون ساز اور بلدیاتی انتخابات کے بعد کی گئی حکومتی تشکیل نو کا حصہ ہے۔

کابینہ میں ردوبدل کے دوران داخلہ، خارجہ امور، انصاف، پٹرولیم، معیشت اور مالیات سمیت متعدد اہم وزارتوں میں نئی تقرریاں کی گئی ہیں، جس کا مقصد حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانا بتایا جا رہا ہے۔

صدر نگویما نے بعض کلیدی اور خودمختار وزارتوں میں اپنے قریبی رفقا کو برقرار رکھا ہے، جن میں

  • الریش منفومبی منفومبی (وزیر ٹرانسپورٹ، مرچنٹ میرین اور لاجسٹکس)،

  • بریجٹ اونکانوا (وزیر دفاع)،

  • اور کیمیلیا نتوتومے لیکلیرک (وزیر تعلیم) شامل ہیں۔

نئی کابینہ میں 11 خواتین اور 20 مرد شامل کیے گئے ہیں، جو صنفی نمائندگی کے حوالے سے ایک نمایاں پہلو قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گیبون کے آئین کے تحت صدر ریاست کے سربراہ کے ساتھ ساتھ حکومت کے سربراہ کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.