سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی روانگی کا آغاز آج سے

0

لاہور – سری لنکا میں کھیلی جانے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی روانگی کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فہیم اشرف، سلمان مرزا اور وسیم جونیئر آج سری لنکا کے لیے روانہ ہوں گے، جبکہ اسکواڈ کے دیگر اراکین کل لاہور سے کولمبو روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کرنے والے قومی اسکواڈ کے تمام کھلاڑی پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت غیر ملکی سپورٹ اسٹاف براہِ راست سری لنکا پہنچے گا۔ غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کرسمس اور نیو ایئر کی سالانہ تعطیلات کے باعث اپنے اپنے ممالک گیا ہوا تھا۔

دوسری جانب بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں مصروف آل راؤنڈر شاداب خان آسٹریلیا سے براہِ راست سری لنکا پہنچ رہے ہیں۔ شاداب خان نے گزشتہ روز سڈنی میں بی بی ایل کا میچ کھیلا تھا۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دوبارہ سڈنی تھنڈرز کو دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے، جبکہ قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.