بنگلہ دیش کا بھارت نہ جانے کا فیصلہ جائز، آئی سی سی کو اقدامات کرنے چاہئیں: شاہد آفریدی

0

اسلام آباد – سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سب ممالک کے لیے ہے، نہ کہ انڈین کرکٹ کونسل کے لیے، اور ان کا خیال ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ جائز ہے۔

شاہد آفریدی نے وضاحت کی کہ آئی سی سی پر اب دباؤ ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے میچز دوسرے ممالک میں منتقل کرے، کیونکہ کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں اور ہر ملک چاہتا ہے کہ کرکٹ کے میچز اس کے ملک میں ہوں۔ انہوں نے کہا، "چیئرمین آئی سی سی جے شاہ کرکٹ کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں، لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے گرین سگنل نہ ملنے کی وجہ سے آئی سی سی کو فیصلہ کرنا ہوگا۔”

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ بی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ ٹیم کی حفاظت اور سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا، اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس کے بعد حکومت کی مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کے لیے یہ قدم ضروری تھا، اور بنگلہ دیشی ٹیم ان حالات میں بھارت کا سفر نہیں کرے گی۔ بی سی بی نے آئی سی سی کو اپنے میچز منتقل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.