ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے قازقستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں قازقستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستانی ٹیم نے ابتدا ہی سے میچ پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور قازقستان کو کسی بھی مرحلے پر واپسی کا موقع نہ دیتے ہوئے تینوں سیٹس 14-25، 12-25 اور 9-25 کے واضح فرق سے اپنے نام کیے۔

مسلسل دو گروپ میچز میں کامیابی کے بعد پاکستان نے ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے، جس کے بعد قومی ٹیم کا اعتماد مزید بلند ہو گیا ہے۔

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا گروپ میچ کل میزبان تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں کامیابی کی صورت میں پاکستان گروپ مرحلے کا اختتام ناقابلِ شکست رہتے ہوئے کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے