کوئی ملک خود کو دنیا کا پولیس مین یا عالمی جج قرار نہیں دے سکتا، چین

0

بیجنگ – چین نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی ملک خود کو دنیا کا پولیس مین یا بین الاقوامی جج قرار دینے کا حق نہیں رکھتا۔ سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماو نِنگ نے کہا ہے کہ عالمی نظام میں کسی ایک ملک کی بالادستی یا یکطرفہ فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

منگل کے روز معمول کی پریس بریفنگ کے دوران وینزویلا کی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ماو نِنگ نے کہا کہ چین ہمیشہ اس اصول کی حمایت کرتا ہے کہ تمام ممالک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ترقیاتی راستے کا آزادانہ انتخاب کریں اور کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہ کریں۔

چینی ترجمان نے زور دیا کہ تمام ممالک، خصوصاً بڑی طاقتوں کو، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد و اصولوں کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے اور عملی طور پر اس کی مثال قائم کرنی چاہیے۔

ماو نِنگ کا مزید کہنا تھا کہ باہمی احترام، ریاستی خودمختاری اور عدم مداخلت عالمی استحکام کے بنیادی ستون ہیں، اور ان اصولوں کو نظر انداز کرنے سے بین الاقوامی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.