یمن: سعودی فضائی کارروائی،متعدد ہلاکتوں کا خدشہ، علیحدگی پسند رہنما الزبیدی فرار
عدن: سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے یمن کے صوبہ الضالع میں محدود فضائی کارروائیوں کی تصدیق کی ہے، جن میں جنوبی علیحدگی پسند فورسز کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد علیحدگی پسندوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، الضالع میں یہ کارروائیاں اس وقت کی گئیں جب علیحدگی پسند عناصر کی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
سعودی فوجی اتحاد کے بیان میں کہا گیا کہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل (STC) کے سربراہ عیدروس الزبیدی طے شدہ پروگرام کے مطابق ریاض جانے کے بجائے نامعلوم مقام پر فرار ہو گئے۔
حالیہ پیشرفت سے یمن میں علیحدگی پسندوں اور سعودی قیادت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے، اور خطے کی سلامتی اور سیاسی استحکام پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔