ٹرمپ گرین لینڈ پر حملہ نہیں، خریداری کے خواہاں ہیں: امریکی وزیرِ خارجہ

0

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ارکانِ کانگریس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ پر حملہ کرنے کے بجائے اسے خریدنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے معاونین کو ہدایت دی ہے کہ گرین لینڈ کے حصول کے لیے نیا اور قابلِ عمل منصوبہ پیش کیا جائے۔

مارکو روبیو نے یہ بات کانگریس کے دونوں ایوانوں کی مسلح سروسز اور خارجہ پالیسی کمیٹیوں کے اراکین کو دی گئی بریفنگ میں کہی۔ اگرچہ یہ بریفنگ بنیادی طور پر وینزویلا کی صورتحال پر مرکوز تھی، تاہم امریکی میڈیا کے مطابق ارکانِ کانگریس نے صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر کے حالیہ جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

وزیرِ خارجہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ گرین لینڈ کو خریدنے سے مراد کن شرائط یا طریقۂ کار کے تحت ہوگی۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اپنی پہلی مدتِ صدارت سے ہی گرین لینڈ کے حصول میں دلچسپی ظاہر کرتے آئے ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ کے حصول کے لیے ملٹری آپشن پر بھی غور کیا گیا ہے، تاہم صدر ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنا امریکی قومی سلامتی کی ترجیح ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.