عمان کو دھمکی پر ایران کا سخت ردعمل، تہران کا مسقط سے مکمل یکجہتی کا اعلان

ایران کا دوٹوک مؤقف: غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے

ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عمان کو دی گئی مبینہ دھمکی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے عمان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران عمان کے خلاف امریکی حکام کی دھمکی آمیز زبان کی سخت مذمت کرتا ہے اور خطے کے ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر یقین رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے کنٹرول کے معاملے پر عمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمان نے “سب کی طرح رویہ اختیار نہ کیا” تو امریکا سخت کارروائی کر سکتا ہے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ تہران عمان کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتا ہے اور خطے میں دباؤ، دھمکیوں اور طاقت کی سیاست کو ناقابل قبول سمجھتا ہے۔

انہوں نے امریکا کی جانب سے بندر عباس کے بعض علاقوں پر حالیہ حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ایسے اقدامات مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

اسماعیل بقائی کے مطابق ایران خطے کے امن، استحکام اور آبنائے ہرمز سمیت اہم بحری راستوں کے تحفظ کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور کسی بھی بیرونی دباؤ کے باوجود اپنے قومی مفادات کا دفاع جاری رکھے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے