پشاور: تھانہ سربند کی حدود رنگ روڈ پر کار پر دستی بم حملہ

صوبائی دارالحکومت پشاور میں کار  پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ سربند کی حدود رنگ روڈ پر کار  پر دستی بم حملے کے بعد نامعلوم ملزمان فرارہوگئے۔

حکام کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، بی ڈی یو نے جائے وقوع سے دستی بم کے ٹکرے برآمد کر لیے، ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے