تمام ممالک میں فوجی کاروائی کا اختیار رکھتا ہوں، عالمی قوانین مجھ پر لاگو نہیں ہوتے، ٹرمپ

0

نیویارک  – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں امریکی فوجی کارروائی کرنے کا اختیار صرف ان کے پاس ہے اور ان کی “اپنی اخلاقیات” ہی واحد حد ہے جو انہیں روک سکتی ہے، عالمی قوانین ان پر لاگو نہیں ہوتے۔

نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے وہ کسی بھی ملک میں کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ انہوں نے گرین لینڈ اور وینزویلا کے معاملات کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ امریکی طاقت کے استعمال سے وہ عالمی سطح پر اپنے ملک کے مفادات مضبوط کر سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کبھی کبھار بین الاقوامی قانون پر عمل کرنا ضروری محسوس ہوتا ہے، لیکن اس کا اطلاق اس بات پر منحصر ہے کہ قانون کی تعریف کس طرح کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا، “حقیقی فیصلہ اخلاقیات پر منحصر ہونا چاہیے۔”

یہ انٹرویو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوجی آپریشنز اور بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے دنیا بھر میں بحث جاری ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی فوجی طاقت کے استعمال میں انہیں مکمل آزادی حاصل ہے اور وہ صرف اپنی اخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.