شرح سود بڑھنے کے خدشات، پاکستان اسٹاک ایکس چینج شدید مندی کا شکار

شرح سود بڑھنے کے خدشات اور صبح سے فروخت کے دباو کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج شدید مندی کا شکار ہوگیا۔

دوران کاروبار مارکیٹ1لاکھ70ہزار، 169ہزاراور168ہزار پوائنٹس کی 3حدیں گنوا بیٹھی،100 انڈیکس2127 پوائنٹس گر کر ایک لاکھ68 ہزار385 پوائنٹس پر آگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز682 پوائنٹس کی مندی سے ہوا، دوران ٹریڈنگ2900 سے زائد پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز اسٹیٹ بینک ہیڈآفس کراچی میں ہوگا،جس کے بعد رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی اعلان کیا جائے گا۔

پچاس فیصد ماہرین کا خیال ہے کہ شرح سود برقرار رہے گی جبکہ پچاس فیصد کہنا ہے کہ شرح سود میں آدھا فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے