پاکستان نے پہلی بار یوئیفا فٹبال ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعزاز حاصل کرلیا

0

اسلام آباد – پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ یوئیفا فٹبال ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، جہاں پاکستان کی انڈر 16 ٹیم یورپی سطح کے پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔

صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن محسن گیلانی نے اس پیش رفت کو پاکستان فٹبال کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی فٹبال سیکھنے کا سنہری موقع ہے۔ ان کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 24 سے 30 اپریل تک قازقستان میں منعقد ہوگا جس میں میزبان قازقستان کے علاوہ روس اور آذربائیجان کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ یوتھ ڈیولپمنٹ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی اولین ترجیح ہے اور اس ٹورنامنٹ میں شرکت سے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی فٹبال، نظم و ضبط اور جدید تکنیک سیکھنے کا موقع ملے گا، جو مستقبل میں قومی فٹبال کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.