امریکا نے ضبط شدہ روسی آئل ٹینکر کے دو ارکان کو رہا کردیا

0

امریکا نے بحرِ اوقیانوس میں ضبط کیے گئے وینزویلا سے منسلک روسی پرچم والے آئل ٹینکر کے عملے کے دو روسی ارکان کو رہا کر دیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے شہریوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ روس اپنے شہریوں کی جلد وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ امور پر فوری طور پر عملی اقدامات کر رہا ہے۔

امریکا نے حال ہی میں بحرِ اوقیانوس میں وینزویلا سے منسلک روسی پرچم والا آئل ٹینکر بیلا 1 سمیت دو جہاز ضبط کیے تھے، جس پر روس نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے اس اقدام کو بحری قزاقی قرار دیا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.