انڈر 19 ورلڈ کپ وارم اپ میچ بارش سے متاثر، پاکستان بمقابلہ بنگلادیش مقابلہ 44 اوورز تک محدود

0

ماسونگو – انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جانے والا وارم اپ میچ بارش کے باعث متاثر ہوا اور اسے فی اننگز 44 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، جس کے بعد پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کھیل شروع ہونے کے کچھ دیر بعد دوبارہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، جس کے باعث اوورز میں کمی کی گئی۔

وارم اپ میچ کے قوانین کے مطابق اسکواڈ کے تمام 15 کھلاڑیوں کو بیٹنگ یا بولنگ میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے ٹیم مینجمنٹ کو مختلف کھلاڑیوں کو آزمانے کا موقع مل رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ وارم اپ میچ دونوں ٹیموں کے لیے ٹورنامنٹ سے قبل تیاریوں کا اہم حصہ ہے، تاہم موسمی حالات نے مقابلے کے دورانیے کو متاثر کیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.