کراچی، وزرائے اعلیٰ سندھ اور کے پی کی ملاقات منسوخ ہونے کی تردید، کل ملاقات طے

کراچی: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات منسوخ ہونے سے متعلق خبروں پر ابہام برقرار ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملاقات منسوخ ہونے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے اطلاعات مل رہی ہیں کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سہیل آفریدی سے ملاقات منسوخ کر دی ہے، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات پیر کے روز طے ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے