نریندر مودی کی مسلم دشمنی: کشمیری طلبہ ایم بی بی ایس داخلے سے محروم

Narendra Modi's anti-Muslim sentiment: Kashmiri students denied MBBS admission

سری نگر: بھارت میں مقبوضہ کشمیر کے مسلم طلبہ کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے مذہبی بنیاد پر طلبہ کو نشانہ بنا کر میرٹ پر سلیکٹ مسلم طلبہ سے میڈیکل تعلیم کا حق چھین لیا۔

عمر عبداللہ کے مطابق 50 میں سے 42 سیٹیں مسلم طلبہ نے میرٹ کے تحت حاصل کی تھیں، تاہم امتحان کلیئر کرنے کے باوجود انہیں ایم بی بی ایس پروگرام میں داخلہ نہیں دیا گیا۔

دی نیو انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی نے سہولیات کی کمی کا بہانہ بنا کر میڈیکل پروگرام منسوخ کیا، حالانکہ یونیورسٹی میں پروگرام جاری رکھنے کے لیے تمام ضروری وسائل موجود تھے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ اقدام بی جے پی کے مذہبی تعصب کی عکاسی کرتا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کرنے کی کوشش ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے