ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت: سابق مالک علی ترین کا طنزیہ ردِعمل توجہ کا مرکز بن گیا

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی، 5 بڈرز شارٹ لسٹ

لاہور – پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت کے اعلان کے بعد اس کے سابق مالک علی ترین کا ردِعمل سوشل میڈیا پر صارفین کی خاص توجہ حاصل کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر علی ترین نے ورزش کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ ایک طنزیہ جملہ بھی تحریر کیا۔ انہوں نے لکھا:
"جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کی ایکس دوبارہ شادی کر رہی ہے۔”

علی ترین کے اس مختصر مگر معنی خیز بیان کو صارفین نے ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت کے تناظر میں مزاحیہ قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ پر مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں، جہاں کئی صارفین نے اسے برجستہ اور دلچسپ ردِعمل کہا۔

واضح رہے کہ علی ترین اس سے قبل ملتان سلطانز کے مالک رہ چکے ہیں، اور ان کا یہ طنزیہ تبصرہ فرنچائز کی دوبارہ فروخت کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے