تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے  ٹکراگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  بنکاک سے اوبون رتچاتھانی جانے والی ایکسپریس ٹرین کو تھائی لینڈ کے شہر ناخون رتچاسیما میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مسافر ٹرین کے کرین سے ٹکرانے کے باعث زور دار آواز آئی اور ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کی وجہ سے کرین کا بقیہ ڈھانچہ بھی ٹوٹ کر پٹری سے اتری ٹرین پر آگرا۔

انتظامیہ کے مطابق حادثے میں ابتدائی طور پر 3 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ملی تاہم  اب تک 22 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطاق اب بھی تباہ شدہ بوگیوں کے اندر تقریباً 190 مسافر پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو کارروائی جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے