پاکستان کے پاس آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کی مکمل سیٹلائٹ معلومات تھیں، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
نئی دہلی – بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندر دویدی نے ایک پریس کانفرنس میں اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے پاس بھارتی فوج کی مکمل سیٹلائٹ نگرانی موجود تھی۔
جنرل دویدی کے مطابق پاکستان کو سیٹلائٹس کے ذریعے یہ معلوم تھا کہ بھارتی فوج کا کون سا طیارہ، کون سی مرکزی یونٹ اور کون سا جہاز کس مقام پر موجود ہے۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان پر الزامات بھی عائد کیے، تاہم انہوں نے یہ تسلیم کر لیا کہ پاکستان کو بھارتی عسکری نقل و حرکت کی مکمل معلومات حاصل تھیں۔