سرحد پار جھڑپوں میں ایک بنگلادیشی بچی زخمی، میانمار کے سفیر طلب کرلیا گیا
ڈھاکہ – بنگلا دیش نے میانمار میں جاری خانہ جنگی کے اثرات سرحد پار پہنچنے کے بعد میانمار کے سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ سرحدی جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے ایک 12 سالہ بنگلا دیشی بچی حذیفہ افنان شدید زخمی ہو گئی۔
بنگلا دیشی حکام کے مطابق میانمار کی ریاست راخائن میں فوج، اراكان آرمی اور اراكان روہنگیا سالویشن آرمی (ARSA) کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، جس کے باعث بنگلا دیش کے ضلع کاکس بازار کے کم از کم ایک درجن دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
سرحد کے قریب فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں ایک بنگلا دیشی ماہی گیر بارودی سرنگ پر قدم رکھ کر اپنی ٹانگ سے محروم ہو گیا۔
بنگلا دیش کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ سرحد پار بلااشتعال فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور ہمسایہ ممالک کے تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے۔