ایران پر امریکی حملے کا خدشہ برقرار، یورپی ممالک نے بھی شہریوں کو فوری انخلا کا مشورہ دے دیا

0

ایران پر ممکنہ امریکی حملے کا خطرہ بدستور برقرار ہے، جس کے پیشِ نظر امریکا کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق متعلقہ ممالک کی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث ایران میں قیام سے گریز کریں اور دستیاب محفوظ راستوں کے ذریعے جلد از جلد ملک چھوڑ دیں۔

دوسری جانب جرمنی نے بھی احتیاطی اقدام کے طور پر اپنے تمام طیاروں کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ جرمن حکام کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ فوجی کارروائی کے خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مختلف مغربی اور یورپی ممالک کی جانب سے یکے بعد دیگرے انخلا اور سفری پابندیوں کے فیصلے اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ایران کے گرد سیکیورٹی صورتحال انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران میں جاری مظاہروں، امریکی انتباہات اور خطے میں فوجی نقل و حرکت کے بعد کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر عالمی برادری گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.