پاکستان نے یمن میں یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کردی، اقوام متحدہ میں انسانی امداد پر زور

0

نیویارک – پاکستان نے یمن میں کسی بھی یکطرفہ فوجی یا سیاسی اقدامات کی سخت مخالفت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے متحدہ کوششیں کرے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی مکالمے کی کوششوں کو سراہتا ہے اور یمن میں لاکھوں افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا، "سلامتی کونسل کو یمن میں امن کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور عمان و متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو بھی سراہتا ہے۔”

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان یمن کی حکومت اور عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا عہد کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے دفاتر اور اثاثوں پر کسی بھی غیر قانونی قبضے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ یمن میں انسانی بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ لاکھوں متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.