انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

ونڈہیوک میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز اسکور کیے۔ جواب میں آسٹریلوی انڈر 19 ٹیم نے ہدف 40ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیون ہوگن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 115 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ نتیش سیموئل نے 77 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.