گلگت بلتستان، پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ
گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور گرد و نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ہنزہ اورنگر کےمختلف علاقوں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،پشاور اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کےجھٹکےمحسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کےمطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات اورضلعی انتظامیہ کےمطابق ایکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت اور مرکز کے حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔