بھارتی پراکسی، نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں کا بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ
بی ایل اے کے دہشت گردوں نے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہو گئے۔
شہدا میں سپاہی محمد عاصم، کاشف خان، واجد احمد، طارق نواز، نائیک آصف خان، مشکور علی، صوبیدار عمر فاروق شامل ہیں۔
سپاہی واجد احمد فیاض کی عمر 28 برس تعلق ضلع باغ سے تھا
سپاہی محمد عاصم کی عمر 22 سال تعلق کرک سے تھا۔ سپاہی محمد کاشف خان کی عمر 28 برس اور تعلق کوہاٹ سے تھا
علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری۔۔ بزدلانہ اور گھناؤنی کارروائی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کا امن، ترقی اور خوشحالی سبوتاژ کرنے والوں عزائم ناکام بنائیں گی