خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو وائرل کیس: ملزمہ آمنہ عروج کو ضمانت پر رہائی کا حکم

خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو وائرل کیس: ملزمہ آمنہ عروج کو ضمانت پر رہائی کا حکم

لاہور کی سیشن عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے ملزمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے آمنہ عروج کو تین لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزمہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ آمنہ عروج نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی مبینہ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

عدالت کے فیصلے کے بعد قانونی کارروائی آئندہ سماعتوں میں جاری رہے گی، جبکہ کیس کی مزید تفتیش متعلقہ ادارے کی جانب سے مکمل کی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے