پاکستان مخالف بیانیے میں الجھا بالی ووڈ تخلیقی صلاحیت کھو بیٹھا، جاوید اختر کی فلم ’بارڈر 2‘ پر کھلی تنقید

0

پاکستان کی مخالفت میں مسلسل یک طرفہ بیانیہ اپنانے والا بالی ووڈ نئی تخلیقی سوچ سے محروم ہوتا دکھائی دینے لگا ہے، جہاں اب فلم ساز نت نئے مواد کے بجائے پرانی فلموں اور گانوں کو دوبارہ پیش کرنے پر انحصار کر رہے ہیں۔ اس رجحان پر اب خود بھارتی شوبز شخصیات بھی کھل کر تنقید کرنے لگی ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے پاکستان مخالف فلم بارڈر 2 بنانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جاوید اختر کا کہنا تھا کہ جب کسی فلم کے اصل گانے غیر معمولی مقبولیت حاصل کرچکے ہوں تو انہیں نئے انداز میں دہرانے کی کوئی تخلیقی یا فنی ضرورت باقی نہیں رہتی۔

انہوں نے کہا کہ فلم سازوں کو چاہیے کہ وہ یا تو نئے اور معیاری نغمات تخلیق کریں یا پھر یہ حقیقت تسلیم کریں کہ وہ ماضی جیسا معیار برقرار رکھنے کی صلاحیت کھو چکے ہیں۔

جاوید اختر نے انکشاف کیا کہ اسی سوچ کے تحت انہوں نے فلم بارڈر 2 کے لیے نغمات لکھنے سے صاف انکار کر دیا، کیونکہ وہ پرانے مواد کو دہرانے کے رجحان کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔

ان کے بیان کو بالی ووڈ کے اندر بڑھتے ہوئے تخلیقی بحران اور یک رخے سیاسی بیانیے پر ایک بڑی تنقید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر بھی بھارتی صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.