بھارت نہ جانے کی صورت میں آئی سی سی کا بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بنگلادیش کی جانب سے بھارت نہ جانے کی صورت میں متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کے معاملے پر آئی سی سی نے بورڈ ممبرز میٹنگ میں حتمی غور کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ ٹورنامنٹ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا اور کسی بھی ٹیم کے انخلا کی صورت میں ایونٹ کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر متبادل ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر آصف نذرل کا کہنا ہے کہ بھارت میں کھیلنے سے متعلق بنگلادیش کا مؤقف اب تک تبدیل نہیں ہوا، اور ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ممکنہ متبادل ٹیموں پر ابتدائی مشاورت بھی کی جا چکی ہے، تاہم کسی مخصوص ٹیم کے نام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد، نشریاتی معاہدوں اور عالمی شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔

یاد رہے کہ بنگلادیش نے بھارت میں مبینہ انتہاپسند دھمکیوں اور حالیہ تنازعات کے باعث اپنے میچز کسی تیسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جسے آئی سی سی نے سیکیورٹی جائزے کے بعد مسترد کر دیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.