کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی زندگی کا نیا باب شروع کر دیا۔ اداکارہ نے اس خوشخبری کا اعلان خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا اور مدینہ منورہ میں ہونے والے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر میں نکاح کی سادگی اور روحانی ماحول واضح نظر آ رہا ہے، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی اور شوبز شخصیات و فینز کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
چند ماہ قبل لائبہ خان نے اپنے کیریئر کے حوالے سے کہا تھا کہ اگرچہ انہیں بہت سے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا، مگر وہ اپنے اداکاری کے سفر سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب وہ ریٹائر ہو کر شادی شدہ زندگی گزارنے کے لیے تیار ہیں۔
