وفاقی آئینی عدالت کا شفافیت، سائلین اور وکلا کی سہولت بڑھانے کیلئے اہم اقدام، ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف

وفاقی آئینی عدالت نے شفافیت اور سہولت بڑھانے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے  سائلین اور وکلا کیلئے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف کروا دی ۔

اعلامیے کے مطابق مقدمات کے اندراج اور سماعت کی تاریخ سے آگاہی اب ایس ایم ایس کے ذریعے ہو گی ۔ عدالتی کارروائیوں سے متعلق معلومات اب بروقت موبائل پر دستیاب ہوں گی ۔ ایس ایم ایس سروس سے عدالتوں میں غیرضروری غیرحاضری میں کمی متوقع ۔ موجودہ اور نئے تمام مقدمات کیلئےایس ایم ایس سہولت دستیاب ہو گی ۔ وفاقی آئینی عدالت میں ڈیجیٹل اصلاحات کا نیا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ جس میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر زور دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے