امریکا نے سعودی عرب کو 9 ارب ڈالر کے جدید پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی

0

واشنگٹن — امریکا نے سعودی عرب کو ممکنہ طور پر 9 ارب ڈالر مالیت کے جدید پیٹریاٹ میزائل سسٹمز کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

پینٹاگون کے بیان کے مطابق اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کو پیٹریاٹ ایڈوانسڈ کیپیبلٹی-3 (PAC-3) میزائلز اور ان سے متعلق معاون آلات فراہم کیے جائیں گے، جن کا مقصد سعودی عرب کی فضائی اور میزائل دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ ممکنہ فروخت خطے میں توازنِ طاقت برقرار رکھنے اور اتحادی ممالک کے دفاعی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی امریکی پالیسی کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی بھی منظوری دی تھی، جس میں 3.8 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹرز اور 1.98 ارب ڈالر کی لائٹ ملٹری وہیکلز شامل ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں اتحادی ممالک کو جدید دفاعی سازوسامان کی فراہمی خطے میں بڑھتی ہوئی سلامتی کی کشیدہ صورتحال اور ممکنہ خطرات کے تناظر میں ایک اہم اسٹریٹجک اقدام تصور کی جا رہی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.