دوحہ — ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے لگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز محمد آصف نے بحرین کے ہشام الساقر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 فریمز سے شکست دے دی، اور ایونٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی۔
دوسری جانب پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایک اور کیوئسٹ اور قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے رنر اپ رانا عرفان محمود نے بھی ایونٹ کا آغاز کامیابی سے کیا۔ انہوں نے چائنیز تائپے کے لن شو ہنگ کو 1-4 فریمز سے شکست دے کر اپنا پہلا میچ جیت لیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی اس شاندار کارکردگی سے ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں آگے بڑھنے کی امیدیں مزید روشن ہو گئی ہیں۔
