پرو ہاکی لیگ: قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے ویزوں کی منتظر، روانگی 5 فروری کو متوقع

0

اسلام آباد – پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم کو تاحال آسٹریلیا کے ویزے موصول نہیں ہو سکے، تاہم ذرائع کے مطابق آسٹریلین حکام نے منگل تک ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کی روانگی 5 فروری کی صبح شیڈول ہے، جس کے لیے نجی ایئرلائن کے ٹکٹس کی بکنگ بھی مکمل کی جا چکی ہے۔

یاد رہے کہ پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کو چار میچز آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلنے ہیں، جہاں قومی ٹیم کو آسٹریلیا اور جرمنی کے خلاف مدِ مقابل آنا ہوگا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان کے میچز 10، 11، 13 اور 14 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو امید ہے کہ ویزوں کے بروقت اجرا کے بعد قومی ٹیم مقررہ وقت پر آسٹریلیا روانہ ہو جائے گی تاکہ ایونٹ کی تیاری متاثر نہ ہو۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.