ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا خلیجی پانیوں میں بڑا کریک ڈاؤن، تیل کے دو جہاز قبضے میں لے لیے

Iranian Revolutionary Guards launch major crackdown in Gulf waters, seize two oil tankers

ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس نے خلیجی پانیوں میں کارروائی کرتے ہوئے تیل سے لدے دو جہازوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ دونوں جہاز 10 لاکھ لیٹر سے زائد تیل اسمگل کر کے لے جا رہے تھے۔

پاسدارانِ انقلاب فورس کے مطابق جہازوں پر موجود غیر ملکی عملے کے 15 افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خلیج میں تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے