آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا، پاکستان کے چار معروف نام شامل

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کمنٹری پینل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے چار معروف سابق کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق پاکستان کی نمائندگی وسیم اکرم، وقار یونس، بازید خان اور رمیز راجہ ورلڈ کپ کی کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

کمنٹری پینل میں دنیا بھر کے نامور سابق کھلاڑی اور کرکٹ ماہرین بھی شامل ہیں جن میں روی شاستری، ناصر حسین، این اسمتھ، ایئن بشپ، ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سمیع بدری، روبن اتھاپا اور کارلوس براتھ ویٹ نمایاں ہیں۔

اس کے علاوہ سنیل گواسکر، اوین مورگن، میتھیو ہیڈن، ڈیل اسٹین اور شان پولاک بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

خصوصی بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کے ٹیمبا باوما اور سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے، جبکہ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.