پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل

پاک بحریہ میں شامل نئی آبدوز ہنگور  نے پہلی ہی آزمائش میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ لائیو ویپن فائرنگ کے پہلے مظاہرے میں آبدوز نے اینٹی شپ کروز میزائل سے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پاک بحریہ کی جدید کاری اور دفاعی خود انحصاری کی طرف ایک بڑا سنگِ میل طے ہوگیا۔ ہنگور کلاس جدید آبدوز پاکستان کے بحری دفاع میں ایک اور چٹان ثابت ہوگیا۔ لائیو ویپن فائرنگ کے پہلے ہی مظاہرے میں ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا کر سب کے دل جیت لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آبدوز نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ کروز میزائل کے ذریعے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ سربراہ پاک  بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے فائرنگ کا خود مشاہدہ کیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے آبدوز کی طاقت و صلاحیت کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس ہنگور کی کامیابی آپریشنل تیاریوں کا اہم مظاہرہ اور زیر آب جنگی صلاحیتیوں میں اضافے کی عکاس ہے۔ چین کے تعاون سے تیار جدید ہنگور کلاس آبدوز گواہ ہے کہ پاکستان نیوی بحری سرحدوں اور علاقائی امن کیلئے پُرعزم ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاری اور بحری دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ کہا جدید جنگی صلاحیتوں سے لیس پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کا کامیابی سے تحفظ کر رہی ہے۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق ہنگور آبدوز رواں سال 30 اپریل کو پاکستان کے حوالے کی گئی تھی۔ چین کے شہر سانیا میں تقریب کے مہمان خصوصی صدر آصف زرداری تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا اور قیادت کو مبارکباد دی۔۔ کہا ہنگور آبدوز نے اینٹی شپ کروز میزائل سے طویل فاصلے کے ہدف کو درستگی سے نشانہ بنایا ۔ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری، مہارت اور جنگی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ​وزیراعظم نے ایڈمرل نوید اشرف اور تمام عملے کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بھی سراہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے