پاکستانی کراٹے کھلاڑی ریحان راجہ نے جرمن کراٹے چیمپئن شپ 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستانی کراٹے کھلاڑی ریحان راجہ نے جرمنی میں نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔ریحان راجہ نے جرمن کراٹے چیمپئن شپ 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ اوبر ہاؤزن میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ریحان راجہ جرمنی کی سیکسونی اسٹیٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے جرمن کراٹے کے قومی مقابلے میں اپنی کارکردگی سے نمایاں مقام حاصل کیا۔

جرمنی میں ہونے والے کراٹے مقابلوں میں مختلف ریاستوں کے کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔ جرمن کراٹے فیڈریشن 2026 میں قومی سطح کے مختلف مقابلوں اور چیمپئن شپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ریحان راجہ کی یہ کامیابی جرمنی میں پاکستانی کھلاڑیوں کی موجودگی اور کھیلوں کے میدان میں ان کی کارکردگی کو اجاگر کرتی ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے