بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے

0

لاہور — بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام ہنگامی دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق امین الاسلام اور محسن نقوی آج ہونے والی آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ میں آن لائن شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کے معاملے پر بلایا گیا ہے، جس پر آئی سی سی کی جانب سے ایک اور فوری مشاورت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر لاہور میں مختصر قیام کے دوران اہم ملاقاتوں اور اجلاس میں شرکت کے بعد آج شام ہی ڈھاکا واپس روانہ ہو جائیں گے۔

کرکٹ حلقوں میں اس ہنگامی دورے کو خطے میں جاری کرکٹ اور سفارتی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ آئی سی سی کے فیصلوں پر تمام بورڈز کی نظریں مرکوز ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.