اسرائیل ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل، نیتن یاہو
واشنگٹن — اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ “بورڈ آف پیس” اقدام میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے حالیہ دورۂ واشنگٹن کے دوران کیا، جہاں انہوں نے صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقاتیں کیں۔
بدھ کو جاری کیے گئے ویژوئلز میں نیتن یاہو کو ایک دستاویز پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس کے ذریعے اسرائیل نے بورڈ کی رکنیت اختیار کی۔ بعد ازاں نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر تصدیق کی کہ انہوں نے اسرائیل کے الحاق پر دستخط کر دیے ہیں۔