نئی بابری مسجد نہیں بننے دی جائے گی، اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کی دھمکی
اترپردیش، بھارت: بی جے پی کے رہنما اور اترپردیش کے ڈپٹی وزیر اعلیٰ کیشاؤ پرساد موریا نے نئی بابری مسجد کی تعمیر کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی مسجد بننے نہیں دی جائے گی اور اگر بن بھی گئی تو قائم نہیں رہ سکے گی۔
موریا نے مزید کہا کہ بھارت ہندوؤں کا ملک ہے اور بابر کے نام پر کسی مسجد کی تعمیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کے اس بیان کو بھارت میں مسلم دشمنی کے بڑھتے رجحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور یہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر بھی خبروں کی زد میں ہے۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کے بیانات بھارت میں مذہبی حساسیت اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جبکہ حقوق انسانی کے گروپوں نے بھی اس پر تشویش ظاہر کی ہے۔