یو اے ای میں جعلی نوکریوں کے اشتہارات کے خلاف کریک ڈاؤن، 230 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

0

ابوظہبی – متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کو جعلی نوکریوں کے اشتہارات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے۔ حکام کے مطابق جعلی جاب آفرز میں ملوث 230 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے ہیں۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی لائسنس کے بغیر ملازمین کی بھرتی کی تشہیر کرنا غیر قانونی ہے اور ایسے اشتہارات چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق جعلی نوکریوں کے اشتہارات دینے پر 20 ہزار سے ایک لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے جبکہ اس جرم میں ملوث افراد کو 6 ماہ تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے ملازمت کے خواہش مند افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی جاب آفر پر یقین کرنے سے پہلے متعلقہ کمپنی اور بھرتی کے عمل کی تصدیق سرکاری ذرائع سے ضرور کریں تاکہ مالی نقصان اور دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.