16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

0

16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی ورکنگ پیپر سامنے آگیا،16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات 4 سے 6.50 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسےفی لیٹراضافےکی تجویز ہے،جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسےلیٹراضافے کی تجویز ہے،ورکنگ پیپرمیں مٹی کا تیل 4 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسےفی لیٹراضافے کی تجوی ہے،حکومت نےمزید لیوی یا ٹیکسز عائد کی تو مزید بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

اوگراکل سمری وزارت کو بھجوائے گی،وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کرے گی،وفاقی حکومت ریونیو ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.