وزیراعظم دوسرے پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کی 93فیصد نشستوں سےغیرحاضر

0

وزیراعظم شہبازشریف دوسرے پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کی 93 فیصد نشستوں میں غیر حاضر رہے، قومی اسمبلی کی چوراسی نشستوں میں سے صرف چھ میں شریک ہوئے ۔ مارچ 2025 سے فروری 2026 کے دوران ایوان میں صرف تین بار خطاب کیا ۔

پارلیمانی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی نجی تنظیم فافن کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران سولہویں سیشن میں ایک اور سترہویں سیشن میں تین اجلاسوں میں شرکت کی ۔ اکیسویں سیشن کے دوران صرف دو اجلاسوں میں حاضری لگائی ۔ شہبازشریف کی دس مارچ دو ہزار پچیس کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت ۔ سات مئی کو بھارتی حملوں پر ایوان سے اہم خطاب کیا ۔ دس جون کو رواں مالی سال کا بجٹ پیش ہونے اور چھبیس جون کو فنانس بل کی منظوری کے وقت ایوان میں موجود تھے ۔ بارہ نومبر کو ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم نے ایوان میں اظہار خیال کیا ۔ تیرہ نومبر کو بلدیاتی نظام پر آئینی ترمیم کے متعلق نکتہ اعتراض پر بات کی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.